ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے مزید 2 ہلاکتیں،3زخمی


ابو ظہبی: (مشرق نیوز)ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے مزید 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق سویحان سٹریٹ پر اماراتی فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا،حکام کے مطابق تباہ کیے گئے میزائل کا ملبہ گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، میزائل کا ملبہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت ہو گئی ، جن میں ایک پاکستانی اور دوسرا بھارتی نکلا۔