نئی نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے کریک ڈاون جاری رہے گا،محسن نقوی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا ہے نئی نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے بھرپور کریک ڈاون جاری رہے گا،محسن نقوی نے اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ،ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے استقبال کیا، زیر تعمیر نیشنل کاونٹر نارکوٹکس کوآرڈی نیشن سنٹر کا معائنہ کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ہر سطح پر بھرپور کریک ڈاون جاری رہے گا، تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کےخلاف آگاہی مہم کو مزید موثر بنایا جائے۔

وفاقی وزیر نے کم وسائل و افرادی قوت کے باوجود انسداد منشیات کے ضمن میں موثر کارروائیوں پر اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا، اجلاس میں اے این ایف کے حال ہی میں شہید ہونےوالے 6 شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی،اجلاس میں ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اے این ایف فاونڈیشن کے قیام کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔