ایرانی تیل بیچنے کی اجازت ،سوری!سارا فروخت ہوچکا ،تہران کاامریکہ پر طنز
واشنگٹن،تہران:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)امریکہ نے قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے عارضی طور پر ایرانی خام تیل ،پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دےدی۔
محکمہ خزانہ کے مطابق نئے لائسنس کے تحت جہازوں پر لوڈ تیل فروخت کیاجاسکے گا، نیا لائسنس 19 اپریل تک فعال رہے گا،ایرانی تیل کی فروخت کےلئے قلیل مدتی اجازت نامہ جاری کر دیا ،رعایت کے نتیجے میں تقریباً 140 ملین بیرل تیل عالمی مارکیٹ میں آئے گا اور سپلائی پر عارضی دباو دور کرنے میں مدد ملے گی، اقدام کا مقصد عالمی سپلائی و قیمتوں کا استحکام ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے امریکہ پر طنز کرتے ہوئے کہا سمندر میں پھنسے ایرانی تیل سے پابندی ہٹارہے ہو، سوری! سارا تیل پہلے ہی فروخت ہو چکا ،اقدام ایرانی معیشت پر اثرانداز ہونے کی بجائے محض ظاہری کوشش اورقیمتوں میں کمی کا ”نفسیاتی حربہ“ ہے،پابندیاں ختم ہونے کی بات صرف خریداروں کو امید دلانے کےلئے ہے اور عالمی منڈی میں فروخت کےلئے کوئی تیل موجود نہیں۔



















