واشنگٹن: ( ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا امریکہ کے بغیر نیٹو کاغذی شیر ہے، ایران جنگ فوجی طور پر جیت لی ۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ایران جنگ کے بعد خطرہ بہت کم رہ گیا ۔
ٹرمپ نے کہا نیٹو ارکان تیل کی بڑھتی قیمتوں کی شکایت کر رہے ہیں لیکن آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتے جو سادہ فوجی اقدام ہے۔
امریکی صدر نے کہا تیل قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ آبنائے ہرمز کی بندش ، نیٹو کیلئے کام بہت آسان ہے ۔
نیٹو بزدل، ایران جنگ فوجی طور پر جیت لی :ڈونلڈ ٹرمپ



















