راولپنڈی :(بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے تشدد ناقابل برداشت،مذہبی جذبات کو بھڑکانے کےلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سید عاصم منیر نے راولپنڈی میں اہل تشیع علما سے ملاقات کی ،قومی سلامتی و بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا،سید عاصم منیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو اجاگر کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا اتحاد، رواداری ،قومی یکجہتی کے فروغ میں علما کا کردار کلیدی ہے، غلط معلومات ،فرقہ ورانہ بیانیے کی روک تھام کےلئے علما اپنا کردار ادا کریں، ،مذہبی جذبات کو بھڑکانے کےلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے،کسی دوسرے ملک میں ہونے والے واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سید عاصم منیر نے کہاعلما اتحاد، برداشت ،قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار کردار ادا کر سکتے ہیں، علما کرام گمراہ کن معلومات، فرقہ ورانہ بیانیے ،بیرونی سازشوں کے تدارک میں اپنا کردار ادا کریںاور قومی اتحاد کو فروغ دیں،افغان طالبان اپنی سرزمین دہشتگردی کےلئے استعمال ہونے سے روکیں، پاکستان اپنے عوام کےخلاف دہشتگردی کےلئے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کرےگا۔
فیلڈ مارشل نے کہا دہشتگردوٹھکانے جہاں کہیں بھی ہوئے آپریشنز کے ذریعے ختم کیا جائےگا،آپریشن غضب للحق کا مقصد یہی ہے،خفیہ معلومات کی بنیاد پر موثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علمانے مذہب کے نام پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کےساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مکمل حمایت کااعلان کیا۔
مذہبی جذبات کو بھڑکانے کےلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے،فیلڈ مارشل



















