تہران،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ایرانی حملوں کے بعد امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن پسپائی پر مجبورہوگیا۔
ایران کی فوج نے اپنے بیان میں کہا ساحل سے سمندر میں مار کرنےوالے طاقتور میزائل حملوں کے باعث امریکی جہاز کو پیچھے ہٹنا پڑا۔
ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا جیرالڈ فورڈ نامی امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ایران کےخلاف جاری جنگی صورتحال سے واپس بندرگاہ کی جانب چلا گیا،جہاز کے مرکزی لانڈری ایریا میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں 30 گھنٹوں سے زائد وقت لگا،2امریکی فوجی زخمی ہوگئے تاہم جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ایرانی حملے ،امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن پسپائی پر مجبور



















