کفایت شعاری پالیسی ، یوم پاکستان پریڈ سمیت تمام تقریبات منسوخ
اسلام آباد :(بیورورپورٹ)کفایت شعاری پالیسی ، حکومت نے یوم پاکستان پریڈ سمیت تمام تقریبات منسوخ کردیں ۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق فیصلہ خلیجی تیل بحران اور حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کفایت شعاری اقدامات کے تناظر میں کیا گیا، 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ اورتمام تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی،دن کو وقار اور احترام کےساتھ سادہ پرچم کشائی کی تقریبات کے ذریعے منایا جائے گا، اقدام اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کیا جا رہا ہے قوم کی یوم پاکستان کے نظریات سے وابستگی، استقامت اور غیر متزلزل عزم کےساتھ ساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی کو بھی برقرار رکھا جائے۔
اعلامیے کے مطابق تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت کی جاتی ہے وہ یوم پاکستان کو سادگی اورپروقار طریقے سے منائیں تاکہ محدود تقریبات کے باوجود دن کی اہمیت اور حقیقی پیغام برقرار رکھا جا سکے۔



















