پنجاب میں زراعت جدت کی راہ پر استوار،کاشتکاروں کو بھرپور سہولیات کی فراہمی
لاہور: (وقائع نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت صوبے میں زراعت کو جدت کی راہ پر استوار، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ایگری کلچر انٹرنیز، ایگری کلچر مال، پختہ کھالے، بلڈوزر آپریشن اور لینڈ لیز لیولنگ سے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
مریم نواز کے ویژن کے فصل کی زیادہ پیداوار کےلئے کاشتکار وں جدید مشینری کے استعمال کو بروئے کار لایا جارہا ہے، پنجاب میں پہلی مرتبہ ایگری گریجوایٹ ا نٹرنیز کی فیلڈ میں موجودگی سے گندم کی بہتر پیداوار متوقع ہے، 2ہزار ایگری گریجوایٹ ا نٹرنیزکاشتکارو ں کی رہنمائی او رمعاونت کررہے ہیں، ایگری گریجوایٹ انٹرنیزنے پہلی مرتبہ کھیت اور کھلیان میں کاشتکاری کا عملی تجربہ حاصل کیا، وزیراعلیٰ کے سپیشل سی ایم ایگری کلچر انٹرن پروگرام کے بیشتر انٹرنیز کو پرائیویٹ جاب مل گئی۔
پنجاب میں پہلی مرتبہ 4بڑے شہرو ں میں ماڈل ایگری کلچر مال بحال کردیئے گئے،ایگریکلچر مال کے تحت کاشتکار کو ہر سہولت ایک چھت تلے ملے گی، مریم نوازکی ہدایت پر کاشتکار کی سہولت ،آسانی کےلئے صوبہ بھر میں 10مزید ماڈل ایگری کلچر مال زیر تعمیر ہیں، پنجاب حکومت کاشتکارو ں کو بہتر آبپاشی کےلئے لیز لینڈ لیولنگ، بلڈوزر مہیا کررہی ، پختہ کھالوں کی تعمیر سے پانی کا بہتر استعمال اور پانی ضائع ہونے کا مسئلہ حل ہوا ہے۔



















