اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاءتارڑ نے کہا ہے حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود ، میڈیا مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، عطاءتارڑ سے سینئر صحافی حاجی نواز رضا کی قیادت میں نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راو نے ملاقات کی ،وفاقی وزیر نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب ہونےوالے دونوں گروپوں ڈیموکریٹس اور جرنلسٹ پینل کے عہدیداران کو مبارکباد دی،کطاءتارڑ نے ایگزیکٹو باڈی کے ارکان کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا،ملاقات میں صحافی برادری کو درپیش امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراطلاعات نے کہا نیشنل پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے، نیشنل پریس کلب صحافی برادری کے مسائل کے حل، پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس موقع پر ہاﺅسنگ کوٹہ، نیشنل پریس کلب کو پی ایس ڈی پی میں ملنے والی گرانٹ اور ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی،وفاقی وزیر نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل پریس کلب کی عمارت کےلئے گرانٹ کے معاملے پر ضروری ہدایات جاری کیں،عطاءتارڑ نے کہاصحافی برادری کے مسائل کے حل کےلئے وزارت اطلاعات کردار ادا کرتی رہے گی، متعلقہ معاملات کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
حکومت صحافیوں کی فلاح، میڈیا مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی: عطا تارڑ



















