پوپ لیو نے امریکہ، اسرائیل، ایران سے جنگ بندی کی اپیل کردی


ویٹی کن سٹی:(مشرق نیوز)پوپ لیو نے امریکہ، اسرائیل اور ایران سے فوری جنگ بندی کی اپیل کردی۔

پوپ لیو نے کہا مشرق وسطیٰ کے عیسائیوں اور تمام خواتین و حضرات کی نمائندگی کرتے ہوئے کشیدگی کے ذمہ داروں سے اپیل کرتا ہوں جنگ بند کردیں،خطے میں لوگ تنازع شروع ہونے کے بعد 2ہفتوں سے جنگ کے بدترین اثرات میں مبتلا ہیں،ہزاروں افراد ہلاک، بڑی تعداد میں لوگ گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

اپنے خطاب میں پوپ لیو نے کہا حملوں میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کےلئے دعا کرتا ہوں،تشدد کبھی بھی انصاف، استحکام اور امن قائم نہیں کرسکتا ،مذاکرات کے راستے کھولیں،لبنان کی صورتحال انتہائی دگرگوں،امید ہے مذاکرات کے مواقع سے لبنان کی حکومت کو ملک میں پائیدار امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔