زر اور زور کی بنیاد پر پارلیمنٹ بنی، حکومت موجودہ حالات میں ملک نہیں چلا سکتی،اچکزئی
اسلام آباد :(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے کہا ہے روحانی پیشوا شہید ہوا اور ہم خاموش بیٹھے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا پارلیمنٹ نے ایران کے خلاف جارحیت پر ابھی تک مذمت نہیں کی، خطہ جنگ کی طرف جا رہا ہے لیکن پارلیمنٹ کچھ نہیں کر رہی، زر اور زور کی بنیاد پر پارلیمنٹ بنی، حکومت موجودہ حالات میں ملک نہیں چلا سکتی۔
اچکزئی نے کہاپٹرول پر اپوزیشن بولنا چاہتی لیکن اجلاس ملتوی کر دیا جاتا ہے، ایسا پاکستان عوام کو قابل قبول نہیں، کل میرے پاس جو چل کر آئے ان کو وقت دیا،ڈپٹی سپیکر نے کہا ایران پر اپوزیشن لیڈر آپ تحریک لائیں اتفاق رائے لائیں تو تحریک پاس ہو جائے گی، یہ کام آپ لوگوں کا ہے۔



















