خواتین کو انصاف کی رسائی میں اب بھی رکاوٹوں کا سامنا ہے،چیف جسٹس
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے خواتین قومی ترقی و استحکام کا بنیادی ستون ، آئین خواتین کو قانون کے سامنے مکمل مساوات کی ضمانت دیتا ہے۔
خواتین کے عالمی دن پر چیف جسٹس نے اپنے پیغام میں کہا خواتین کے حقوق کا تحفظ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ، خواتین کو انصاف تک رسائی میں اب بھی کئی رکاوٹوں کا سامنا ، دیہی و محروم طبقات کی خواتین کو انصاف کے نظام میں مشکلات درپیش ہیں،عدلیہ صنفی حساس انصاف کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے عدالتی اصلاحات کا نیا ایجنڈا تیار کرلیا 2026-27 میں صنفی حساس انصاف عدالتی اصلاحات کا مرکزی حصہ ہوگا،ملک بھر کی عدالتوں میں خواتین سہولت مراکز ،مفت قانونی معاونت اور ہیلپ لائن قائم کی جائے گی،خاندانی تنازعات کے حل کیلئے مصالحتی نظام کو مضبوط بنائیں گے،قانون کی حکمرانی کی اصل طاقت کمزور طبقات کے تحفظ میں ہے۔



















