ایران میں رجیم چینج ناممکن ہے: امریکی کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ منظرعام پر

واشنگٹن (مشرق نیوز) ایران میں بڑے پیمانے پر حملوں سے بھی حکومت ہٹانا ناممکن، امریکہ کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کے ملک پر کنٹرول کا کوئی امکان نہیں، حملے فوجی قیادت کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ رپورٹ ایران پر حملے سے ایک ہفتے پہلے مکمل کی گئی۔

واشنگٹن انسٹیٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کی سینئر محقق نے واضح کیا ہے کہ ٹرمپ کے آگے سر جھکانا ایرانی قیادت کے نظریات کے خلاف ہوگا۔