تہران،تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے خامنہ ای کے زیر استعمال ایک اور خفیہ زیر زمین بنکر کو شہادت کے بعد فضائی حملے میں تباہ کر دیا،50لڑاکاطیاروں نے 100بم گرائے،زیر زمین کمپلیکس تہران کے مرکزی علاقے میں کئی گلیوں تک پھیلا ہوا تھا۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے کہابنکر میں متعدد داخلی راستے، کمانڈ رومز اور اعلیٰ حکومتی و سکیورٹی حکام کے اجلاس کےلئے مخصوص کمرے بھی موجود تھے، زیرزمین بنکر خامنہ ای کےلئے جنگی حالات میں محفوظ پناہ گاہ کے طور پر تعمیر کیا گیا،خامنہ ای کو بنکر استعمال کرنے کا موقع نہ مل سکا،سپریم لیڈر کی وفات کے بعد سینئر حکام کے زیر استعمال رہا،مقام کو نشانہ بنانے سے قبل طویل عرصے تک انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کی گئیں،کارروائی میں تقریباً 50 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا ،100 سے زائد بم گرائے گئے۔
50طیارے،100سے زائد بم،خامنہ ای کا زیر زمین بنکر تباہ



















