تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے: قطری وزیر توانائی

دوحہ:(مشرق نیوز) قطر کے وزیر توانائی سعدشرید تالکعبی نے تیل کی قیمت 150 ڈالر بیرل تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا ۔

قطری وزیر توانائی نے کہا ایران، امریکہ اور اسرائیل کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں ہونے والی جنگ کے باعث عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، کشیدگی بڑھی تو چند ہفتوں میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے،قطری وزیرتوانائی نے کہا جنگ خلیجی ممالک سے توانائی کی برآمدات روک دے گی۔