پانی کا بطور ہتھیار استعمال علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے: پاکستان

نیویارک:(خواجہ فاروق)اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے پاکستان کو بھارتی آبی دہشتگردی کا سامنا ہے،دنیا کے قدرتی وسائل کو اقتصادی ترقی و مشترکہ خوشحالی کےلئے استعمال ہونا چاہیے۔

بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، مشترکہ آبی وسائل زندگی، پائیدار ترقی اور خوشحالی کےلئے ناگزیر ہیں، عالمی برادری معاہدے پر مکمل عملدرآمد کےلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔