آپریشن غضب للحق، 527 خوارج ہلاک،چوکیاں، دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ


اسلام آباد :(بیورورپورٹ) آپریشن غضب للحق میں 527 خوارج ہلاک، 237 پوسٹیں تباہ،وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا۔

عطا تارڑ نے کہاآپریشن غضب للحق میں کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ، اب تک افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک جبکہ 755 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کی 237 چیک پوسٹیں تباہ ،38 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا۔

وزیر اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران افغان طالبان کے 205 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز کو بھی تباہ کیا گیا ہے، فضائی کارروائیوں کے دوران افغانستان بھر میں 62 مختلف مقامات کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا،عطاءتارڑ نے کہاسکیورٹی فورسز دشمن کےخلاف موثر حکمت عملی کےساتھ پیش قدمی کر رہیں،موثر اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔