ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے،خواجہ آصف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ایران کےخلاف جنگ کا مقصد اسرائیل کے اثر و رسوخ کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے، ایران کی معاہدے پر رضا مندی کے باوجود جنگ مسلط کی گئی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں خواجہ آصف نے کہا صیہونیت انسانیت کےلئے خطرہ ہے، فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کے قائم ہونے سے لےکر آج تک اسلامی دنیا پر جو بھی قیامتیں ٹوٹیں، جو بھی جنگیں مسلط ہوئیں ان کے پیچھے صیہونی سوچ اور ریاست بالواسطہ یا بلا واسطہ کار فرما نظر آئے گی، دنیا کے معاشی نظام پر صیہونیت کا ایک صدی سے قبضہ ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں، وطن عزیز ایٹمی طاقت ہے اور ہماری افواج کا لوہا اللہ کے کرم اور مدد سے دنیا میں مانا جاتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا شہیدوں اور غازیوں کا احسان ہے خود مختاری محفوظ ہے، اللہ ان تمام افراد پر رحمتیں نازل کرے جنہوں نے ہمیں ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا،نواز شریف کی ہمت کو سلام جس نے ایٹمی دھماکے کیے، افغانستان، ایران اور ہندوستان سب کے مشترکہ ایجنڈا کی بنیاد پاکستان دشمنی ہے اور یہ کہ ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہوجائیں، پاکستان ہر طرف سے دشمنوں میں گھر جائے اور ایک دست نگر ریاست بن جائے،25کروڑ پاکستانیوں کو، چاہے وہ وہ کسی بھی مکتبہ فکر سے رکھتے ہوں اختلافات کے باوجود سازش اور ازلی دشمنوں کے عزائم سمجھنے کی ضرورت ہے،وزیر دفاع نے کہا اللہ عالم اسلام کو اتحاد دے، دشمن کو پہچاننے کی توفیق دے، فلسطین آزاد ہو، میرا وطن تا قیامت قائم رہے۔