آپریشن غضب للحق ، 352 طالبان کارندے ہلاک، افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز تباہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آپریشن غضب للحق میں352 طالبان کارندے ہلاک، افغان فوج کے ہیڈکوارٹرز تباہ،دفتر خارجہ نے پاکستانی طیارہ گرنے کا دعویٰ مسترد کردیا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق افغانستان بھر میں 37 مقامات کو فضائی کارروائی میں موثر طور پر نشانہ بنایا گیا ،طالبان رجیم کے 331 کارندے ہلاک ،500 سے زائد زخمی ہوگئے،طالبان کی 104 چیک پوسٹیں ،163 ٹینک ،مسلح گاڑیاں تباہ ،22 چوکیوںپر پاک فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، پاک فضائیہ نے ننگرہار کی مہمند دھارا بیس میں 2 اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ننگرہارقندھار میں افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز کو موثر انداز میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

ادھر سکیورٹی فورسز نے قلعہ سیف سیکٹر میں دراندازی کو ناکام بناکرمتعدد دہشتگردوں کو جہنم واصل ،رحیم،اعلیٰ جرگہ تھانہ پوسٹ کو مکمل تباہ کر دیا۔

دریں اثنا دفتر خا رجہ نے کہا طالبان کی طرف سے پاکستانی طیارہ گرائے جانے کی بات جھوٹی و بے بنیاد ہے، متعلقہ حکام سے تصدیق کی ہے ایسی کوئی بات نہیں۔

ادھر وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے طالبان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا افغانستان کے بھارتی پراکسی بنے رہنے تک جواب ملتا رہے گا، پاکستان اپنے ایک ایک جوان کی شہادت کا جواب کس طرح دیتا ہے، بتائیں گے،بھارت ،اسرائیل افغانستان کو استعمال کررہے ہیں،افغانستان پاکستان کےساتھ پرامن اور اچھے تعلقات نہیں رکھے گا تو خودمختار رہے گانہ خوشحال ۔