ابوظہبی ، پاکستانی شہری میزائل کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق


ابوظہبی:(مشرق نیوز)متحدہ عرب امارات میں امریکی بیس پر ایرانی جوابی کارروائی میںمیزائل کے ٹکڑے لگنے سے پاکستانی شہری جاں بحق،سفارتی حکام نے تصدیق کردی۔

حکام کے مطابق پاکستانی شہری میزائل کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق ہوا،معاملے پر اماراتی حکام سے رابطے میں ہیں،علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے ایرانی حملوں میں جاں بحق ہونےوالے پاکستانی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔