ایران پر جارحیت علاقائی استحکام کےلئے خطرہ ہے،بلاول بھٹو
کراچی: (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایران پر حملے کو خطے کے امن کیلئے تشویشناک قراردے دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا ایران پر اسرائیلی جارحیت علاقائی استحکام کےلئے خطرہ ہے، غزہ میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کےلئے اسرائیل نے ایران پر بزدلانہ حملہ کیا،اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم ایران پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔
چیئرمین پی پی نے کہاعالمی برادری اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی پر فوری نوٹس لے۔



















