اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے اپنے شہریوں کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میںکہاایران میں مقیم پاکستانی شہری محتاط رہیں، غیر ضروری نقل و حرکت محدود رکھیں اور پاکستانی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں،سفارت خانے کے رابطہ نمبرز جاری کر دئیے گئے،ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ کریں۔
پاکستانی شہری ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں،دفتر خارجہ



















