پاکستان کی افغانستان سے شکایات جائز ہیں،فضل الرحمن
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے پاک افغان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک فوری جنگ بندی اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔
اپنے بیان میں فضل الرحمن نے کہاپاکستان کی شکایات جائز ہیں، افغانستان کی خودمختاری وداخلی مسائل کا احترام بھی ضروری ہے،جذباتی روئیے دونوں ممالک کےلئے پیچیدگیوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں،دوطرفہ مفادات، قابل اعتماد سکیورٹی فریم ورک اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ضابطوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔
امیر جے یوآئی نے کہا سفارتی کوششیں ہی پائیدار حل،یکطرفہ عسکری کارروائیاں مسائل کو مزید بڑھا سکتی ہیں،خطے میں امن کے خواہاں ممالک پرامن سفارتی کردار ادا کریں تاکہ کشیدگی کم ،استحکام کو فروغ ملے۔



















