حق دفاع کے تحت افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں کرینگے،پاکستان
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے کہا ہے بلوچستان میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کا بیان موقف کی تصدیق ،افغان سرزمین پر دہشتگردوں کو میسر آزادی کا خاتمہ چاہتے ہیں،دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، افغان عوام کےساتھ تعلقات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا طالبان کے دھمکی آمیز بیانات پر نظر ، افغانستان سے ابھرنے والے خطرات سے واقف اور پاکستانی ادارے ملکی سلامتی کےلئے تیار ہیں، افغانستان دہشتگردوں کے ہاتھوں اپنی سرزمین کے استعمال کو روکے، پاکستان حق دفاع کے تحت افغانستان میں موجود دہشتگردوں کےخلاف کارروائیاں کرے گا۔
طاہر اندرابی نے کہا اہم خارجہ و سلامتی امور پر موقف واضح کر دیا،مسلح افواج ملکی دفاع کےلئے پرعزم ،پاکستان اپنی سرزمین کی سلامتی کےلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا، طالبان رجیم کے بعد دہشتگردی بڑھی،کابل حکومت دہشتگردوں کے خاتمے کو یقینی بنائے،پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ، آپریشن سوفٹ ریٹارٹ ملکی تاریخ کا اہم و عسکری دنیا کا تاریخی واقعہ ،27 فروری آپریشن کی یاد کا دن ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا افغانستان میں موجود ہر پاکستانی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے،بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جائے،وزیراعظم کے دورہ دوحہ میںامیر قطر نے پاکستان کےساتھ اقتصادی شراکت داری کو اعلیٰ سطح تک لےجانے کی خواہش کا اظہار کیا،بھارت ،اسرائیل تعلقات پر تشویش ،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار جدہ میں فلسطین،غزہ اوراسرائیلی اقدامات پربات کریں گے۔
طاہر اندرابی نے کہا18 فروری 2007 کو بھارت کی سرزمین پر لاہور آنےوالی سمجھوتہ ایکسپریس پر ہونےوالا حملہ ہولناک دہشتگردی کا واقعہ تھا،44پاکستانیوں سمیت 68 بے گناہ مسافر لقمہ اجل بنے،لواحقین کوانصاف میں 19 برس کی تاخیر پر بھارتی حکومت کے روئیے پر شدید مایوسی ،طرز عمل بے حسی کو ظاہر کرتا ہے،شدت پسندی ،انتہا پسندانہ نظریات کے بڑھتے رجحانات خطے کے امن و سلامتی کےلئے خطرہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ذمہ داروں ،معاونین کو قانون کے کٹہرے میں لانے کےلئے منصفانہ ، شفاف قانونی عمل یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف مل سکے،دہشتگردی کے معاملے پر بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں عدم پیشرفت و نتائج سوالات کو جنم دیتے ہیں، حملے میں ملوث سوامی آسیم آنند ،بھارتی کرنل پروہت نے جرم کا اعتراف کیا،ملوث چاروں مجرم آزاد پھر رہے ہیں،بلوچستان میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کا بیان پاکستانی موقف کی تصدیق ہے۔



















