اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت کابڑا فیصلہ ،شادی شدہ خواتین کو پاسپورٹ پر والد کا نام برقرار رکھنے کا اختیار دےدیا، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اصلاحات کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
اقدام لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اٹھایا گیا، پاسپورٹ کے فارمیٹ میں باقاعدہ ترمیم کر دی گئی ، نئی اصلاحات کے تحت خواتین کو قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) ، پاسپورٹ پر والد کا نام برقرار رکھنے کی سہولت حاصل ہوگی۔
حکام کے مطابق وزارت داخلہ ،قانون کی رہنمائی میں پاسپورٹ سسٹم کا سافٹ ویئر اپڈیٹ مکمل کر لیا ،اصلاحات سے خواتین کی شناخت، وقار اور خودمختاری کو تقویت ملے گی۔
شادی شدہ خواتین کو پاسپورٹ پر والد کا نام برقرار رکھنے کی سہولت



















