باجوڑ میں پولیس کے ابابیل سکواڈ پر حملہ ،4اہلکار شہید،2زخمی


باجوڑ:(مشرق نیوز) باجوڑ میں پولیس کے ابابیل سکواڈ پر حملہ ،4اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس کا ابابیل سکواڈ گشت پر تھا،تحصیل خار کے علاقے نوی کلی میں دہشتگردوں نے فائرنگ کردی،4 اہلکار موقع پر ہی شہید،2شدید زخمی ہوگئے،شہید و زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔