جنگ ہوئی تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا: تہران کا امریکہ کو انتباہ

تہران (مشرق نیوز) ایران نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے اب جنگ ہوئی تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا،ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکہ اور اسرائیل کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا جنگ کے اثرات صرف دونوں ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے، ایران کے دشمن نے 12 روزہ جنگ میں شکست کھائی، اس بار افراتفری اور بدامنی کے ذریعے ایک اور فوجی آپریشن کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی،ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا دشمن جنگ شروع کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں لیکن وہ اسے ختم نہیں کریں گے،علاوہ ازیںایران میں حکومت مخالف احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا،غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 8جامعات میں طلبہ نے دوسرے دن بھی حکومت کےخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا،مظاہرین نے ایرانی حکومت کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے انقلاب ایران سے پہلے کے شیر اور سورج کی تصاویر والے ایرانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے،کچھ مقامات پر مظاہرین اور فورسز میں جھڑپوں کی بھی اطلاع ملی ہے۔