بھارت سے شیخ حسینہ واجد کی با ضابطہ حوالگی مانگیں گے، بی این پی رہنما

ڈھاکہ: (مشرق نیوز)انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنمانے کہا ہے بھارت سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجید کی حوالگی کاباضابطہ مطالبہ کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی این پی رہنما صلاح الدین احمد نے کہا قانون کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کیلئے دباﺅ ڈالیں گے،معاملہ بنگلہ دیش ،بھارت کی وزارت خارجہ کے درمیان ہے ،مودی حکومت سے مطالبہ کیاجائےگا سابق وزیراعظم کو واپس بھیجا جائے تاکہ عدالت میں مقدمات کا سامنا کریں‘