سانحہ اسلام آباد،مریم نواز نے بسنت کی تمام سرگرمیاں،لبرٹی میگا شو منسوخ کردیا


لاہور:(نمائندہ خصوصی،اپنے رپورٹر سے)سانحہ اسلام آباد، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس ایکس پر اپنے پیغام میں کہا بسنت کی تمام شیڈول تقریبات منسوخ کی جاتی ہیں ،لبرٹی سکوائر پر ہونےوالا میگا شو بھی نہیں ہوگا،فیصلہ قومی سانحہ پر یکجہتی کے اظہار کےلئے کیا گیا، قوم فتنہ خوارج ،سہولت کاروں کےخلاف متحد رہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاخوارجی عناصر کےساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے، ملکی دفاع کےلئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا وقت کی ضرورت ہے، پاکستان زندہ باد!۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے اسلام آبادمیں خودکش حملے کی شدید مذمت اور معصوم نمازیوں کی شہا دت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ترلائی خود کش دھماکے کے زخمیو ںکے علاج معالجہ کےلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اسلام آباد انتظامیہ سے بھرپور معاونت کی ہدایت اور زخمیوں کو راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کاحکم دےدیا۔

مریم نواز کے حکم پر25ایمبولینسز اسلام آبادبھیج کرراولپنڈی کے تمام ہسپتالو ںمیں ہا ئی الرٹ کرکے سرجنز ودیگر سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی خدمات بھی طلب کی گئیں، وزیراعلیٰ نے زخمیوں کےلئے متعلقہ بلڈ گروپ کاخون مہیا ،علاج کےلئے تمام تر میسر وسائل بروئے کارلانے ،کمشنر وڈپٹی کمشنر کو خود علاج کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت بھی کردی

وزیراعلیٰ نے کہا دکھ کی گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کےساتھ ہیں ،ترلائی بم دھماکے کی شدت کو دل سے محسوس کیا،دہشتگرد کسی صورت سزا سے بچ نہیں سکیں گے ۔