قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی ،میڈیا اور رئیل سٹیٹ بلز منظور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی ،میڈیا اور رئیل سٹیٹ بلز منظور کرلیے گئے۔

اجلاس ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت ہوا،دونوں حکومتی بل وزیر مملکت وجیہ قمر نے ایوان میں پیش کیے،بعد ازاں کورم پورا نہ ہونے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس پیر شام 5بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔