سعودی ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستانی سفیر


ریاض:(مشرق نیوز)سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا ہے پاک سعودی دفاعی معاہدے کی بدولت دونوں ممالک کی حکومت ،عوامی تعلقات کو نئی جہت ملی ،مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اپنے بیان میں پاکستانی سفیر نے کہا مضبوط تعلقات کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت و برآمدات پر بھی پڑ رہے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایگریکلچرل، ٹیکسٹائل سمیت 8 شعبوں میں معاہدہ ہوگا،معاہدے سے پاکستانی مصنوعات کی سعودی عرب میں ایکسپورٹ بڑھے گی، سعودی عرب میں پاکستانی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،2025 کے دوران 5 لاکھ پاکستانی ورکرز سعودی عرب پہنچے۔