پاکستان ،اسلامی فوجی اتحاد کا دہشتگردی سے نمٹنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاکستان ،اسلامی فوجی اتحاد نے دہشتگردی سے نمٹنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی (آئی ایم سی ٹی سی) کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،دہشتگردی سے نمٹنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ،تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں فریقوں نے باہمی تعاون پر مبنی حکمت عملیوں، انٹیلی جنس شیئرنگ ،رکن ممالک کے درمیان صلاحیتوں کی تعمیر کے ذریعے دہشتگردی،انتہا پسندی سے نمٹنے کےلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلامی دنیا میں استحکام ،انسداد دہشتگردی کے مربوط اقدامات کو فروغ دینے میں آئی ایم سی ٹی سی کے کردار کو سراہا،میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں خدمات ، قربانیوں کا اعتراف کیا اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔