پاکستان کی عزت سب سے زیادہ عزیز ،حرف نہیں آنے دینگے،محسن نقوی


کراچی: (بیورورپورٹ)وزیر د اخلہ محسن نقوی نے کہا ہے پاکستان کی عزت سب سے زیادہ عزیز ،حرف نہیں آنے دینگے۔

محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا 2گھنٹے طویل دورہ کرکے کاﺅنٹرز پر امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا،بیرون ممالک جانےوالے مسافروں سے ملے ،سفری دستاویزات چیک کیں،ایف آئی اے حکام سے تصدیق کرائی،بعض مسافر سوالات کے درست جواب دینے سے قاصر رہے۔

وزیر داخلہ نے نامکمل دستاویزات کے حامل 3مسافروں کو روکنے والے ایف آئی اے کے اے ایس آئی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاعامر لاشاری نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال کردی،نامکمل ،بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافروں کو کسی صورت سفر کی اجازت نہیں، مسافروں کی آڑ میں پیشہ ور بھکاریوں کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

محسن نقوی نے کہا پاکستان کی عزت سب سے زیادہ عزیز ہے، کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گے،درست دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے روکا نہ روکا جائے گا،ملکی وقار کو بلند اور مسافروں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ترجیح ہے۔

دریں اثناوزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر ڈیفنس کا اچانک دورہ کیا،شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کےلئے آئے شہریوں سے ملے،تاخیر سے باری آنے کے ایشو کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،شہری کی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کی شکایت پر وزیرداخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دستاویزات کو موقع پر ہی درست کرنے کا حکم دیا۔