اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں،دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا ایک دوسرے کےساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ علاقائی امن اور مستحکم تعلقات کو فروغ دیا جا سکے،قبل ازیں اپنے ایک بیان میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ایرانی فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، ہم اپنی سر زمین کا دفاع ہر قیمت پر کریں گے، 12 روزہ جنگ نے مزید مضبوط اور طاقتور بنا دیا، ایران نے ہمیشہ منصفانہ جوہری معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے، پر امن جوہری پروگرام ایران کا حق ہے، ہم نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔
جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے: عباس عراقچی، مذاکرات ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں:اسحاق ڈار



















