گل پلازہ آگ بچوں کے ہاتھوں فلاور شاپ میں لگی ،اے سی ڈکٹس کے ذریعے پھیلی، تحقیقاتی رپورٹ
کراچی:(بیورورپورٹ)گل پلازہ آگ بچوں کے ہاتھوں فلاور شاپ میں لگی ،اے سی ڈکٹس کے ذریعے پھیلی،کمشنر کراچی نے حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی۔
رپورٹ میں آگ لگنے کی وجوہات ،بجھانے سمیت ریسکیو کی تفصیلات ،متاثرین، عینی شاہدین اور ریسکیو حکام سے حاصل معلومات درج ہیں،رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے 79 افراد لقمہ اجل بنے، زیادہ تر اموات گل پلازا کے میزنائن فلور پر ہوئیں،آگ رات 10بج کر 15منٹ پر لگی،پہلا فائر ٹینڈر 10.37پر گل پلازہ پہنچا۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے رپورٹ پر عدم اطمینان کرتے ہوئے ایک بار پھر جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاجس افسر کو جوابدہ ہونا چاہیے وہی انکوائری کر رہا ہے، کون مانے گا؟ کمشنر کراچی کیسے سانحہ گل پلازہ کی انکوائری کر سکتے ہیں؟ ،پیپلزپارٹی سمجھتی ہے سانحہ گل پلازہ پر سیاست کر رہے ہیں تو معاملے کی جوڈیشل انکوائری کرائے، سیاست ختم ہو جائے گی۔



















