واشنگٹن میں پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی، عالمی جریدے نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

واشنگٹن: (بیورورپورٹ)واشنگٹن میں پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی، عالمی جریدے نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق پاکستان نے سٹریٹجک سمجھداری سے واشنگٹن میں خود کو دوبارہ ناگزیر و قابل اعتماد شراکت دار ثابت کرتے ہوئے مضبوط سفارتکاری سے امریکہ کےساتھ تعلقات کو نئی سمت دی،پاکستان نے علاقائی تنازع کو عالمی سفارتی فائدے میں بدل کر امریکہ میں اپنی اہمیت منوائی ،بھارت اب 50 فیصد امریکی ٹیرف ،صدارتی دورے سے محرومی کا شکار ہے، مئی 2025 کے پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی کے دعوے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد تعلقات گہری منجمد کیفیت میں داخل ہوگئے۔

عالمی جرید ے نے کہابحران کو پاکستان نے سفارتی موقع میں بدلا اور صدر ٹرمپ کے ثالثی کردار کو بھرپور انداز میں سراہا، 4 روزہ پاک بھارت جنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو وائٹ ہاوس میں مدعو کیا،ستمبر 2025 میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر نے وائٹ ہاوس کا دورہ کیا، ٹرمپ ،عاصم منیر کے درمیان گفتگو سکیورٹی سے آگے بڑھ کر تجارت ،سرمایہ کاری تک پھیل گئی، پاک امریکہ انسداد دہشتگردی تعاون دوبارہ بحال ، تعلقات کے پرانے ستون کو نئی زندگی ملی۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق جولائی 2025 میں پاکستان ،امریکہ کے درمیان ٹیرف میں کمی کا اہم تجارتی معاہدہ طے پایا،امریکی کمپنیوں کی پاکستان کے وسائل میں طویل المدتی سرمایہ کاری شامل ہے،صدر ٹرمپ نے اعلان کیا امریکہ ، پاکستان ملکر بڑے تیل کے ذخائر کو ترقی دیں گے، دسمبر 2025 میں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے اپ گریڈ کےلئے امریکی منظوری ملی، ایف 16 اب گریڈ پیکیج کی مجموعی مالیت 680 ملین ڈالر بتائی گئی، جنوری 2026 میں پاکستان نے چین کےساتھ سفارتی تعلقات کی تجدید پر بھی زور دیا۔

عالمی جریدے نے کہا امریکہ نے بلوچ لبریشن آرمی ، مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا، تجارتی معاہدہ نہ ہونے پر امریکہ نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا،ٹرمپ ،قریبی مشیروں میں بھارتی حکومت کےخلاف شدید ناراضی پائی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی سٹریٹجک اہمیت ،اثر و رسوخ کو نئی بلندیوں پر پہنچایا، اسلام آباد کی دانشمندانہ سفارتکاری نے امریکہ کےساتھ تعلقات کو مضبوط ،پائیدار بنایا، پاکستان نے علاقائی چیلنجز کو فائدے میں بدل کر اپنے عالمی کردار کو اجاگر کیا۔