امریکی جنگی طیاروں کی گرین لینڈ میں لینڈنگ،ٹرمپ نے قبضے کی تصویر جاری کردی

واشنگٹن :(خواجہ فاروق)امریکہ کے جنگی طیاروں کی گرین لینڈ میں لینڈنگ،ٹرمپ نے قبضے ،پرچم لہرانے کی اے آئی تصویر جاری کردی۔

امریکی و کینیڈین دفاعی ادارے نوراڈ کے مطابق گرین لینڈ کی حکومت کو بھی منصوبہ بندی سے آگاہ کر دیا گیا ،امریکی طیاروں کی نئی کھیپ پہنچانے میں ڈنمارک حکومت سے ہم آہنگی ، امریکی فورسز کو ضروری سفارتی اجازت نامے حاصل ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے نئی تصویر جاری کردی،ٹرمپ نے اپنے اکاﺅنٹ میں مصنوعی ذہانت سے بنی تصویر لگاکر گرین لینڈ کو امریکی حصہ بتایا ،تصویر میںامریکی صدر، وزیر خارجہ مارکو روبیو و دیگر کےساتھ فتح کا جھنڈا لہرا رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈنمارک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی دھمکی کے بعد اپنے خود مختار علاقے گرین لینڈ میں مزید فوجی بھیج دئیے ،رائل ڈینش آرمی سربراہ پیٹر بوئسن سمیت 58فوجی مغربی گرین لینڈ کے شہر کانگرلوسواک پہنچے ،دستے کثیر القومی فوجی مشقوں آپریشن آرکٹک اینڈیورنس میں حصہ لے رہے ہیں۔