میری جعلی آواز میں لوگوں سے پیسے مانگے گئے، سپیکر قومی اسمبلی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے میری جعلی آواز میں لوگوں سے پیسے مانگے گئے۔

اجلاس کے دوران سردار ایاز صادق نے کہاشخص نے مجھ سے رابطہ کرکے پوچھا تو میں نے کہا کوئی پیسے نہیںنہیں مانگے،معاملے کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

آن لائن فراڈ کے معاملے پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہامنظم مافیا شہریوں کو بلیک میل کرتا ،رینٹ اے اکاونٹ کے ذریعے فراڈ کیا جا رہا ہے،این سی سی آئی اے کے پاس 523 اہلکار ، 23 تھانے ہیں، ادارے کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے ،وقت لگے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہو چکا ، تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ، نیلامی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا گیا، 135 ارب کے 75 فیصد شیئر فروخت کیے گئے، 10 ارب حکومت کو ملیں گے ، 125 ارب پی آئی اے میں دوبارہ سرمایہ کاری کےلئے استعمال ہوں گے۔