اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی باضابطہ درخواست کردی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے خط میں موقف اپنایا گیا صدرمملکت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس جاری ہونے پراسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا پرانا قانون تحلیل ہوگیا ،آئین کے تحت الیکشن کمیشن پابند ہے نئے قانون کے مطابق بلدیاتی الیکشن کرائے،استدعا ہے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ڈی نوٹیفائی کرے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مشاورت کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے مستقبل کا فیصلہ کرےگا۔
حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کردی



















