8فروری کی کال عمران نہیں اپوزیشن اتحاد کی ہے، علیمہ خان


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے 8 فروی کی کال بانی پی ٹی آئی نہیں ،اپوزیشن اتحاد کی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا آزادی کےلئے آواز اٹھانے پر جیلوں میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے،بانی پی ٹی آئی ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں،کپتان نے کبھی نہیں کہا میرے لیے باہر نکلو،عمران خان کو غیر قانونی طریقے سے قید تنہائی میں رکھا گیا،اڈیالہ کے باہر 3خواتین کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کیا، ہر کارکن سے 5 لاکھ روپے تاوان مانگا جا رہا ہے،بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو سٹریٹ موومنٹ کی ہدایت کردی۔

وکیل فیصل ملک نے کہا علیمہ خان کے کیس میں 6 گواہوں پر جرح کرلی ،سوشل میڈیا سے ڈاﺅن لوڈ ویڈیوز میں احتجاج کا کہیں ذکر نہیں ،پراسیکیوشن جرح کے دوران بے جا مداخلت کرتی رہی، کوئی مواد ابھی تک سامنے نہیں آیا جس میں علیمہ خان پر الزامات ثابت ہوں،تمام گواہوں کا تعلق پولیس سے ہے۔

قبل ازیں خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کےخلاف 26 نومبر احتجاج کیس پرسماعت کی،عدالتی حکم پر تھانہ صادق آباد کا روزنامچہ تحویل میں لے لیا گیا ،عدالت نے استغاثہ کے مزید 11 گواہوں کو جرح کےلئے طلب کرلیا ۔