مشیربھارتی قومی سلامتی کابیان اشتعال انگیزہے،پاکستان
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان نے مشیربھارتی قومی سلامتی کے بیان کو اشتعال انگیزی اور نفرت پھیلانے کا مرتکب قرار دیدیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا اجیت دوول کا تاریخ کے بدلہ لینے کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ،اشتعال انگیز ہے،پاکستان کو کوئی حیرانی نہیںایسے بیانات نفرت پھیلانے والے لوگوں کی ذہنیت کے عکاس اور تاریخ کے جھوٹے خیالی قصوں کو حکمت عملی کا متبادل سمجھتے ہیں۔



















