پی ٹی آئی نے نئے میثاق جمہوریت کیلئے تمام جمہوری قوتوں کو دعوت دےدی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی نے نئے میثاق جمہوریت کےلئے تمام جمہوری قوتوں کو دعوت دےدی،تمام فریقوں کے اتفاق سے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ کر دیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کو بحال کیا جائے، قرارداد میں حکومت پنجاب کی جانب سے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور سندھ حکومت کی جانب سے دورے کے دوران رکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کی گئی،قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ملک اس وقت ایک نہایت نازک اور پیچیدہ سیاسی دور سے گزر رہا ہے، جمہوری قوتوں سے مطالبہ ہے نئے میثاق جمہوریت پر اتفاق کیا جائے،الیکشن کمیشن پاکستان کی ایسی تشکیل نوشامل ہو جس پر تمام فریقین کا اتفاق ہو، شفاف، آزاد و منصفانہ نئے انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، سیاسی اسیران کےساتھ انصاف اور قانونی برابری کو یقینی بنایا جائے،قرار داد میں پارلیمانی پارٹی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کے دورہ لاہور کو خراج تحسین پیش کیا،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے بلائے گئے امن جرگے کے اعلامیے کو من وعن تسلیم کیا جائے، اعلامیے پر فوری اور موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔