بنوں(بیورورپورٹ)بنوں میںدہشتگردوں کی گاڑی پر فائرنگ ، باپ بیٹے سمیت امن کمیٹی کے 4ممبران جاں بحق ہوگئے،بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود میں واقع علاقہ گلبدین لنڈائی ڈاک میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی،مسلح حملہ آوروں نے امن کمیٹی کے اراکین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ جرگے سے واپس آرہے تھے، اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا،ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ بیٹا بھی شامل، شناخت نصیب،حامد، ضیاءاور فوجی کے ناموں سے ہوئی ، لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
بنوں: دہشتگردوں کی فائرنگ ، باپ بیٹے سمیت امن کمیٹی کے 4ممبران جاں بحق



















