نوجوانوں سے ملکر ظالمانہ نظام بدلیں گے، حافظ نعیم الرحمن


کراچی:(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے نوجوانوں سے ملکر ظالمانہ نظام بدلیں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کہا اسرائیل کا نیتن یاہو دہشتگرد ہے،غزہ کے 70ہزار معصوم بچے مار دئیے،نیتن یاہو کو امریکہ کے ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی حاصل ہے،وڈیروں ،جاگیرداروں نے سندھ پر قبضہ کرلیا ، مٹیاری،سندھ میں ہزاروں بچے سکول نہیں جاتے، سندھ کا حصہ سندھ کو پنجاب کا حصہ پنجاب کو ملنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا سندھ حکومت بتائے سندھ کا حصہ کہاں ہے،حکومت اربوں روپے کے حصے میں کرپشن کرتی ہے،بہت ہوگیا جماعت اسلامی پورا پلان بنا کر عوام کی خدمت کرے گی،فری آئی ٹی کورس کرائیں گے، بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیاجائےگا۔