کسی کو پسند آئے نہ آئے گرین لینڈ لےکر رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کسی کو پسند آئے نہ آئے گرین لینڈ لےکر رہیں گے،گرین لینڈ پر قبضہ نہ کیا تو چین یا روس قابض ہوجائےگا ،امریکہ دونوں ملکوں کو اپنا ہمسایہ بنانا نہیں چاہتا۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا چاہتا ہوں گرین لینڈ کا کام آسانی سے ہوجائے ورنہ مشکل طریقہ اختیار کرنا پڑے گا،رقم پر ابھی بات نہیں ہو رہی، علاقے کے مالی معاملات پر فیصلہ بعد میں ہوگا،ڈنمارک پر ڈیل کرنا چاہیں گے۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے اور 8 طیارے گرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہاپاکستان ،بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں ،پاکستانی وزیراعظم نے بھی کہا میں نے جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں،نوبل انعام کا مجھ سے زیادہ کوئی حقدار نہیں ہوسکتا،وینزویلا ،امریکہ کے پاس دنیا کا 55 فیصد تیل ،روس ،چین وہ تمام تیل خرید سکتے جو وہ امریکہ یا وینزویلا سے چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا پیوٹن یورپ نہیں امریکہ سے ڈرتے ہیں، چین ،روس کے عوام سے پیار ، پیوٹن اچھے انسان ہیں لیکن مایوس کیا ،اپنے ایک اور بیان میںٹرمپ نے کہا ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکہ مداخلت کرے گا،مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ،تہران کی صورتحال پر نظر ،عوام نے کئی شہروں پر قبضہ کر لیا ،ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ برا سلوک کیااب جواب مل رہا ہے۔



















