آفریدی کی کراچی آمد ،سعید غنی کی جانب سے استقبال ، روایتی ٹوپی، اجرک پہنائی

کراچی: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی کراچی آمد،صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت سعید غنی نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا،سندھ کی روایتی ٹوپی ، اجرک پہنائی۔

پی ٹی آئی نے باغ جناح جلسے کیلئے 25 لاکھ روپے فیس جمع کرا دی لیکن اجازت کو سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا گیا ، 20 لاکھ روپے جلسے کی فیس ،5 لاکھ سکیورٹی ڈیپازٹ کے طور پر جمع کرائے گئے ،مزار قائد انتظامیہ کے مطابق پے آرڈرز وصول کر لیے،باضابطہ اجازت کےلئے انتظامیہ کا اجازت نامہ درکار ہے۔

دریں اثنا سہیل آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا مزار قائد پر کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے،بانی پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے کونے کونے تک پہنچاوں گا،سٹریٹ موومنٹ کی تیاری میں عوام بھرپورساتھ دیں۔

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا وزیراعلیٰ سندھ خیبرپختونخوا آئیں عزت و تکریم دینگے،اقتدار نہیں حقیقی آزادی، آزاد عدلیہ ،میڈیا کی بحالی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،پنجاب میں جعلی حکومت کےساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا، پاکستان میں طاقتور ،کمزور کےلئے الگ الگ قانون ہے، ناانصافی کے خلاف حقیقی آزادی کی تحریک شروع کی گئی،خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ،عوام نے تیسری بار عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا جرگے کے ذریعے تمام مکاتب فکر ،سیاسی و مذہبی جماعتوں نے متفقہ فیصلہ کیا ملٹری آپریشن نہ کیا جائے،اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں،مذاکرات کا معاملہ محمود اچکزئی ،علامہ راجہ ناصر کے پاس ہے،این ایف سی میںوفاق خیبرپختونخوا کو جائز حصہ جاری نہیں کر رہا،حق کے مطابق پیسے ملتے تو کے پی دیگر صوبوں سے زیادہ ترقی کر لیتا۔