فسادات میں ملوث افراد کو 10سال قید ،5 لاکھ تک جرمانہ

لاہور: (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس آرڈر2002 میں ترمیم ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ترمیمی بل کی منظوری دےدی۔

ترمیم شدہ قانون کے تحت پرتشدد ہجوم کا رویہ قابل دست اندازی پولیس اور جرم ناقابل ضمانت ہوگا، پولیس حکام کے مطابق اب پرتشدد احتجاج کے مقدمے کا ٹرائل سیشن کورٹ میں ہوگا ، فسادات میں ملوث افراد کو 10سال قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہوگی،قانون میںرائٹ زون کا نفاذ کرکے کارروائی پر پولیس کوتحفظ دیدیا گیا۔