تحریک تحفظ آئین پاکستان کاقافلہ لاہور کی جانب رواں دواں


اسلا م آباد:(بیورورپورٹ)سٹریٹ موبلائزیشن مہم شروع،تحریک تحفظ آئین پاکستان کاقافلہ اسلام آباد سے چل پڑا،لاہور کی جانب رواں دواں،3 روزہ دورہ عوامی رابطہ مہم کا حصہ، مقصد آئینی اقدار کے تحفظ اور عوامی حمایت حاصل کرنا ہے،قافلے میں بڑی تعداد میں گاڑیاں شامل ہیں ، مختلف مقامات پر تحریک تحفظ پاکستان کے رہنماوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، قافلے میں اپوزیشن اتحاد کے دیگر رہنما بشمول معین قریشی، سینئر نائب صدر علامہ راجہ ناصر عباس، نائب صدر مصطفی نواز کھوکھر، سیکرٹری جنرل اسد قیصر اور دیگر اہم رہنما شامل ہیں۔

لاہور پہنچنے پر قافلہ سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا، کئی اہم سیاسی رہنما تحریک میں شمولیت کا اعلان کریں گے،پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی پنجاب اسمبلی کا دورہ بھی کریں گے، کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماوں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔

روانگی سے قبل محمود اچکزئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکسی کو فتح کرنے یا پتھر مارنے نہیں نکلے،مقصد آئین کی حفاظت کرنا اور ظلم کےخلاف آواز بلند کرنا ہے، 28 فروری کو ملک گیر احتجاج اور سرگرمیوں کی کال دی ،8 فروری کو شٹر ڈاو¿ن ہوگا،بسیں، ٹرک اور دیگر ٹرانسپورٹ بند رہیں گی، عوام سڑکوں پر اپنی طاقت دکھائیں گے،عوامی رابطہ مہم آئین کی حفاظت اور شفاف انتخابات کے مطالبے کو مزید تقویت دے گی، لاہور میں عوامی اجتماعات، پریس کانفرنسز اور جیل میں قید رہنماوں سے ملاقاتوں کا پلان بھی موجود ہے۔

علامہ ناصر عباس نے کہا پنجاب میں3 دن رہیں گے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، پرامن اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔