وزیر داخلہ کا دورہ بیجنگ پولیس کالج ، ہائی ٹیک، ٹریننگ سیکشن دیکھے
بیجنگ:(مشرق نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کالج کا دورہ کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کالج کے ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشن دیکھے،محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے ذریعے ملزمان کو پکڑنے کا زبردست مظاہرہ دیکھا اوربیجنگ پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے شاندار معیار کو سراہا، وفاقی وزیر نے اعلیٰ کارکردگی کے بہترین مظاہرے پر گاڑیوں کے خصوصی سکواڈ کو بھرپور داد دی۔
محسن نقوی نے کہا وہیکلز سکواڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور بہترین تربیت دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں، نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام اے ایس پیز ایک ماہ کی ٹریننگ کےلئے بیجنگ پولیس کالج آئیں گے، نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائےگا، پاکستانی پولیس افسران کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت دی جائےگی، نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کےلئے معاہدہ کریں گے، وزیرداخلہ نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کی جدید سیمولئیٹر مشین چلائی، محسن نقوی کو صدر بیجنگ پولیس کالج نے سیمولٹیرز اور دیگر ذرائع سے ہائی ٹیک ٹریننگ کے بارے میں بریف کیا۔



















