طالبہ اقدامِ خودکشی کیس،تحقیقات کا دائرہ وسیع ،بڑے انکشافات


لاہور: (کرائم رپورٹر)طالبہ اقدام خودکشی کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع ،تفتیش میں بڑے انکشافات سامنے آگئے۔

پولیس کے مطابق طالبہ7بج کر 58منٹ پر یونیورسٹی آئی ،کلاس میں نہیں گئی ،فاطمہ دوسری منزل سے کودنے سے قبل 27منٹ تک فون پر بات کرتی رہی ،8بج کر 30منٹ پر چھلانگ لگائی،کودنے سے قبل آخری کال موبائل سے ڈیلیٹ کردی۔

تفتیش میں معلوم ہوا بھائیوں نے بہن کوایک روز قبل نیا موبائل لےکر دیا ،دونوں بھائیوں کے تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں،پولیس نے کہا طالبہ نے 35میں سے 18نمبر لیے اور حاصل کردہ نمبروں سے غیر مطمئن تھی، اقدام خودکشی کی حتمی وجہ کا تعین جلد کرلیا جائےگا ۔